18 March 2018 - 13:19
News ID: 435362
فونت
القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کی امریکی کمانڈوز کی کارروائی میں ہلاکت کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔
اسامہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو گولی مارنے والے امریکی نیوی سیل رابرٹ اونیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی لاش کی جاری شدہ تصاویر جعلی ہیں۔

ایک  اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے رابرٹ اونیل نے 11 مئی 2011ء کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں مارے گئے امریکا کو مطلوب ترین شخص اسامہ بن لادن کی کھوج  لگانے اور انہیں مارنے میں اپنے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔

رابرٹ اونیل نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش کی جو تصاویر جاری کی گئی تھیں وہ جعلی ہیں پینٹاگون کو دنیا کی غلط فہمی دور  کرنے کے لیے لاش کی  اصلی تصاویر جاری کرنی چاہئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے گولی ماری تو اسامہ بن لادن کا سر دو حصوں  میں تقسیم ہوگیا تھا اور اس کے بعد جو تصاویر شائع کی گئیں وہ اصلی نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں ہونے والی امریکی کارروائی میں ہلاک نہیں ہوئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬