رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے یمن میں سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان کے بھیانک اور سنگین جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے یمن کے نہتے عوام ، بچوں اور عورتوں کا قتل عام کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اس دور کے ہٹلر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرم اور جرائم پیشہ بادشاہ نے یمن میں خون کی ندیاں بہا رکھی ہیں اس نے یمن کا محاصرہ کررکھا ہے سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں بڑا شیطان امریکہ بھی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ کا ہاتھ یمن کے نہتے عوام ، بچوں اور عورتوں کے خون سے رنگین ہے۔
شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ کےمکروہ اور بھیانک چہرے پر پڑی خادم الحرمین کی نقاب بھی اتر گئی ہے۔ ملک سلمان بڑے شیطان کا حامی ہے اور وہ آج بھی ابو جہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور وہ محمد (ص) و آل محمد ، ازواج محمد (ص) اور اصحاب محمد (ص) کابدترین دشمن ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/