رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور مقرر حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے زائرین حرم مطھر حضرت معصومہ قم سے خطاب کرتے ہوئے کہا : نیک باتیں انسان کو اپنی طرف جذب کرتی ہیں ، قران کریم میں خداوند نے متعال اپنے بندوں سے مہربانی اور شفقت کے ساتھ گفتگو کی ہے ، اگر چہ گناہگاروں اور کافروں کے لئے سخت و غضبناک لہجہ بھی اپنایا ہے ۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمنشین کی ہمنشینی انسان پر اثر انداز ہوتی ہے کہا: نیک انسانوں کی ہمنشینی سعادت و کامیابی کا باعث ہے اور اس کے برخلاف برے انسانوں کی ہمنشینی انسان کی گمراہی کا سبب ہے ۔
سرزمین قم ایران کے اس مشھور مقرر نے کہا: کبھی دوستوں کی باتیں اور ان کے اعمال ، ماں باپ سے زیادہ انسان پر اثر انداز ہوتے ہیں ، اسی بنیاد پر ائمہ طاھرین علیھم السلام نے اپنی روایتوں میں نیک انسانوں سے رابطہ رکھنے کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض اعمال کے نتائج سے انسان مستقبل میں آگاہ ہوگا کہا: خداوند متعال کبھی گناہوں کا کفارہ قرار دینے کے لئے انسان کو اسی دنیا میں مشکلات و بلاوں میں گرفتار کرتا ہے مگر بعض اوقات یہ گناہیں اس قدر زیادہ اور اس نوعیت کی ہوتی ہیں کہ فقط آخرت کی حیات ہی میں اس کی سزا دی جاسکتی ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے یہ کہتے ہوئے کہ انسان کا رزق خدا کے ذریعہ معین ہوتا ہے کہا: ہرانسان اپنی ذرا سی کوشش سے اپنے معین شدہ رزق و روزی تک پہونچ سکتا ہے ، دوسرے لفظوں میں یوں کہا جائے کہ خدا کی جانب سے انسانوں کے لئے معین شدہ رزق ، انسان کے لئے کافی ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہر چیز انسان کو سکون نہیں دے سکتی ہے کہا : اگر چہ بعض چیزیں انسان کو وقتی طور سے سکون عطا کرتی ہیں مگر یادِ خدا انسان کو دائمی سکون فراہم کرتی ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے مزید کہا: اہل مغرب کا سکون چِھن چکا ہے ان کی حکومتیں انہیں مخلتف طریقے سے سکون فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں مگر ایک دن وہ بنیادی مشکلات سے روبرو ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵