رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ ابوجا کے مرکزی علاقے کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین، اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کی فوری اور غیر مشروط رہائی سے متعلق ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے علامتی دھرنا بھی دیا اور اراکین پارلمینٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ قانونی پاسداری اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے صدر محمد بوہاری پر دباؤ ڈالیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر میں اسلامی تحریک کے سربراہ کے گھر اور بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر حملہ کر دیا تھا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مسلمان شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو گئی تھیں جنہیں نائیجریا کی فوج گرفتار کر کے لے گئی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/