31 March 2018 - 10:52
News ID: 435453
فونت
پروفیسر طاہر امین:
ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان اسلامی تہذیب و ثقافت میں اخذ و عطا اور تازہ کاری کی روایت ملتان میں منعقد کی گئی ۔
کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ دنیا کے سامنے اسلامی تہذیب کا اصل تصور پیش کرنا تمام مسلم امہ کی ملی ذمہ داری ہے، ہمیں نوجوانوں کو اسلامی تہذیب کے بارے آگاہی دینی ہوگی، بہا الدین زکریایونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا اشتراک مسلم امہ کے لیے بہت مفید ہے، مسلم دنیا کا سب سے بڑا چیلنج انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار کانفرنس کے صدر نشین نے شعبہ علوم اسلامیہ و اسلامک ریسرچ سنٹر بہا الدین زکریایونیورسٹی ملتان، ادارہ تحقیقات اسلامی، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد بتعاون ہائر ایجوکیشن کمیشن و پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان اسلامی تہذیب و ثقافت میں اخذ و عطا اور تازہ کاری کی روایت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس امن و سلامتی کا پیام ہے، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش درحقیقت درویش صفت انسان ہیں، ان کے خطاب سے اسلامی تہذیب کے تصور کو سمجھنے میں مدد ملی، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، سلامتی کے دین کے ماننے والے کسی بھی طرح شدت پسند اور دہشت گرد نہیں ہوسکتے، نوجوانوں کو ان جاہل اور گمراہ لوگوں کی سرگرمیوں کا گہرائی سے جائزہ لینا ہوگا، انتہا پسندوں اور دہشت گردوں نے عورتوں، بچوں اور بزرگ مسلمانوں کا بے دردی سے قتل عام کیا، مذہبی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے دور دورتک کوئی تعلق نہیں. امن و سلامتی، بھائی چارہ، حسن سلوک ہماری اسلامی تہذیب کی بنیاد ہیں، اسلام کا پیغام امن و رواداری کا پیغام ہے، جسے پوری دنیا میں پھیلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کے نام پر انسانیت کا قتل کرنے والے اللہ تعالی کے حضور کیسے پیش ہوں گے، عظیم و عالی شان کانفرنس کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور ڈاکٹر ضیاالحق بھرپور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے خطاب کے اختتامی کلمات میں مسجد اقصی سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد ضیاءالحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان جدید سائنسی دور میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، مسلمانوں کو کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہوگا، اسلامی تہذیب دیگر تہذیبوں سے متصادم نہیں ہے، مسلمانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ایک سوالیہ نشان ہے، ہندوں اور بدھاؤں کو مسلمانوں کا قتل عام بند کرکے بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیغام پاکستان دراصل برداشت، ترقی یافتہ، مستحکم اور پرامن پاکستان کا پیغام ہے. چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ و ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تہذیب اور دیگر تہذیبوں میں بنیادی فرق عقیدے کا ہے، اسلامی تہذیب کو ربانی تہذیب کہتے ہیں جس کی بدولت مسلمانوں نے سائنس و ادب اور علم و تحقیق کے میدان میں کامیابیاں سمیٹیں، اسلامی تہذیب کی بنیادیں حسن اخلاق، اخوت، سچائی، رواداری، صلہ رحمی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، کنیڈا، انگلینڈ سمیت دنیا بھر اور پاکستان کی جامعات سے سکالرز کی شرکت خوش آئند بات ہے، مصر سے مہمان اعزاز ڈاکٹر اشرف عبدالرافع اور ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالحمید نے کہا کہ پاکستان اور عرب دنیا کی جامعات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی عظیم درس گاہ جامعہ زِکریا میں کانفرنس میں شرکت کرکے مسرت محسوس کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬