29 March 2018 - 17:34
News ID: 435441
فونت
پاکستانی فوج کے ترجمان :
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
میجر جنرل آصف غفور

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

یہ بات ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز پاکستانی شہر راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج صرف سعودی عرب کی سرحدی حدود کے اندر ہوگی اور ایران و یمن کے خلاف کسی عمل کا حصہ نہیں ہوگی۔

پاکستانی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اس اتحاد کی کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنے گا جو کسی دوسرے ملک کے خلاف ہوں۔

انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے گزشتہ سال نومبر میں دورہ ایران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ سے ایران کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مزید سرحدی گیٹ کھولنے کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔

پاک ایران دفاعی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے پائلٹس بھی اس وقت پاکستان میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬