رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشھور عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی اپنے صادر کردہ بیانیہ میں کہا: امریکا ومغربی ممالک دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں ڈھکیلنے سے پرھیز کریں ۔
انہوں ںے مزید کہا: عراقی عوام ، حمکراں اور ذمہ دار طبقہ کی زیادہ سے زیادہ توجہ کے مستحق ہے کیوں کہ یہ قوم ولایت مدار ، نڈر اور بہادر قوم ہے لہذا فساد ، کاہلی اور اختلافات کے ذریعہ ھرگز ان کے حقوق ضائع نہیں ہونے چاہئے ۔
اس عراقی عالم دین نے یاد دہانی کی: دنیا ارداہ ، اتحاد اور عراقی استقلال کا احترام کرے اور اس ملک کے خلاف سازش و چالبازیوں سے پرھیز کرے ۔
انہوں ںے شام میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: توقع ہے کہ ملک کے ذمہ داروں اور فوجی جنرلز کی حکمت عملی، دشمن کی حرکتوں سے بہتر و بالاتر ہوگی ۔
آیت الله مدرسی نے خداوند متعال سے ملتوں کو تیسری عالمی جنگ سے محفوظ رہنے کی دعا کی اور کہا: تیسری عالمی جنگ میں ہر خشک و تر جل کر راکھ ہوکر جائے گا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹