14 April 2018 - 12:46
News ID: 435554
فونت
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کی پٹی پر مظلوم فلسطینی مظاہرین پر جارحیت کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ اور اسرائیلی سرحد پر ہزاروں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جب کہ مظاہرین پر صیہونی فورسز  نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس سے968 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے اوراسلام حرزالله نامی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطینی علاقے غزہ کی سرحد کے قریب ہزاروں فلسطینیوں نے کل مسلسل تیسرے جمعے کو بھی واپسی مارچ کیا اور فلسطینی پرچم کو مقبوضہ فلسطین اور غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں 25 میٹراونچائی تک لہرا دیا۔

اب تک ایسے ہی ہفتہ وارمظاہروں میں جو 30 مارچ 2018 سے شروع ہوئے ہیں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 35 فلسطینی شہید جبکہ 4 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬