‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2018 - 12:52
News ID: 435556
فونت
رہبرانقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے بعثت حضرت مرسل آعظم (ص) کے موقع پر ایران کے اعلی حکام اور ایران میں تعینات اسلامی ممالک سفیروں نے ملاقات میں شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو مجرمانہ قراردیتے ہوئے فرمایا : ماضی کی طرح اس بار بھی علاقے میں امریکا کو یقینی طور پر شکست ہوگی اور ہم کھل کر اعلان کرتے ہیں کہ امریکی صدر برطانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر مجرم ہیں ۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث کے موقع اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں نے آج رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سنیچر کو شام پر کیاگیا حملہ مجرمانہ اقدام ہے اور میں کھل کر یہ اعلان کرتا ہوں کہ امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر مجرم ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ اس حملے سے امریکیوں کے لئے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی انہیں کوئی فائدہ ہوگا، بالکل اسی طرخ جس طرح سے عراق اور افغانستان میں انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا اور بعض مغربی ملکوں کے اقدامات کو ان کے سامراجی اہداف اور بین الاقوامی آمریت اور تاناشاہی کا نتیجہ قراردیا اور فرمایا کہ البتہ آمروں اور ڈکٹیٹروں کو دنیا میں کہیں بھی کامیابی نصیب نہیں ہوگی اور امریکا کو بھی علاقے میں یقینی طور پر شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں کا نشانہ صرف شام، عراق اور افغانستان نہیں ہے بلکہ وہ امت اسلامیہ اور اسلام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں اس لئے اسلامی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ امریکا اور بعض مغربی ملکوں کے اہداف کی تکمیل میں ان کا ساتھ نہ دیں اور ان کی خدمت نہ کریں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شام اور مغربی ایشیا کے علاقے میں ایران کی موجودگی کی وجہ اس استقامتی محاذ کی مدد کرنا تھی جو ظلم کے مقابلے میں تھی اور استقامتی محاذ نے بھی شامی فوج کی شجاعت و بہادری کی بدولت ان دہشت گردوں کو شکست دی جنھیں امریکا، مغربی ملکوں اور سعودی عرب جیسے ان کے ایجنٹوں نے تیار کیا تھا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جو لوگ کل کھلے عام اور پس پردہ داعش کی حمایت کررہے تھے آ ج وہی داعش کا مقابلہ کرنے کا دعوی کررہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے داعش کو شکست دی ہے، یہ سب جھوٹ ہے۔آپ نے فرمایا کہ ان ملکوں نے داعش کے خلاف جنگ میں کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے داعش کو شکست دینے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے تازہ ترین دعوے کو جھوٹا اور شرمناک قراردیا اور فرمایا کہ امریکیوں سے جتنا ہوسکتا تھا انہوں نے داعش کی مدد کی ہے اور اگر کہیں داعش کے عناصر کا محاصرہ کرلیا جاتا تھا تو امریکیوں نے ہی انہیں وہاں سے باہر نکالنے میں مدد کی ہے کیونکہ داعش کو امریکیوں نے ہی بنایا تھا۔
آپ نے فرمایا کہ امریکیوں نے سعودیوں اور سعودیوں جیسے دیگر عناصر کے پیسوں سے داعش کو تشکیل دیا اور پھر انہیں عراق اور شام کے عوام کا خون بہانے کے لئے وہاں بھیجا لیکن استقامتی محاذ نے امریکا اور امریکی ایجنٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان دونوں ملکوں کو نجات دلائی اور اس کے بعد بھی ایسا ہی ہوگا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جہاں بھی کسی مظلوم کو مدد کی ضرورت ہوگی اسلامی جمہوریہ ایران وہاں موجود ہوگا اور مسئلہ فلسطین میں فلسطینیوں کی حمایت کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصرار کا فلسفہ بھی یہی ہے فرمایا کہ فلسطینی قوم اپنی استقامت و پامردی کی بدولت آج ایک طاقتور قوم میں تبدیل ہوچکی ہے اور بلاشبہہ فلسطینی عوام صیہونیوں پر غالب ہوں گے اور سرزمین فلسطین ، فلسطینی قوم کو واپس مل کر رہے گی۔
رہبرانقلاب اسلامی نے امریکی صدرکے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ امریکا نے مغربی ایشیا میں سات ٹریلین ڈالر خرچ کئے لیکن اسے کچھ بھی ہاتھ نہیں لگا فرمایا کہ اس کے بعد بھی امریکا جتنا چاہے خرچ کرلے علاقے میں اس کو کچھ بھی ہاتھ نہیں لگے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬