‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2018 - 15:40
News ID: 435561
فونت
سید حسن نصر الله:
حزب ‌الله لبنان جنرل سکریٹری نے غاصب صھیونیت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس غاصب نے شام میں ایرانیوں پر حملہ کرنے بہت بڑی حماقت کی ہے ۔
سید حسن نصر الله

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب ‌الله لبنان جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله نے گذشتہ روز بیروت کے علاقہ ضاحیہ میں منعقد «الوفاء للعهد» اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: لبنان کے پارلیمنٹ الیکشن میں حزب اللہ کی شرکت کا مقصد ملک میں ہونے والے فیصلوں میں مداخلت نہیں ہے بلکہ شیعوں کی نمائندگی ہے کہ جو نسلوں سے لبنان میں چلی آرہی ہے ۔

حزب ‌الله لبنان جنرل سکریٹری نے کہا: جو امریکا پر اعتماد رکھتے ہیں ہم انہیں یاد دہانی کراتے ہیں کہ امریکن کشتیاں لبنان آئی تھیں تاکہ عیسائیوں کو یوروپ منتقل کرسکیں ، واشنگٹن جس قدر مسلمانوں کے حق میں خطرناک ہے اسی قدر عیسائیوں کے حق میں بھی خطرناک ثابت ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا: حزب اللہ کی کوشش یہ ہے کہ لبنان کو علاقائی مشکلات ومسائل سے دور رکھ سکے ، لبنانیوں کو داخلی جنگ پسند نہیں ہے مگر ملک سے باہر بیٹھے کچھ لوگ لبنان کو داخلی جنگ کی آگ میں ڈھکیلنا چاہتے ہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے یمن اور عراق کو مٹی کے ڈھیر میں بدل کر رکھ دیا ہے ۔

حزب ‌الله لبنان جنرل سکریٹری نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت نے شام میں ایرانیوں پر حملہ کرنے بہت بڑی حماقت کی ہے کہا: علاقہ کی ملت کے خلاف امریکا کی ہر جنگ شکست سے روبرو ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬