12 April 2018 - 10:53
News ID: 435542
فونت
امریکی حکام نے شام پر حملہ کرنے کے لئے تمام وسائل منجملہ جنگی طیارے، بحری جنگی بیڑے، اور فوج کو آمادہ کر لیا ہے ۔
امریکی حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعض امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکام نے شام پر حملہ کرنے کے لئے تمام وسائل منجملہ جنگی طیارے، بحری جنگی بیڑے، اور فوج کو آمادہ کر لیا ہے اور امریکی فوجی کمانڈر شام پر حملہ شروع کرنے کے لئے صرف امریکی صدر ٹرمپ کے احکامات کے منتظر ہیں۔

فاکس نیوز ٹی وی نے بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں شام پر امریکی حملہ شروع ہو جائے گا۔ ان ذرائع‏ کے مطابق شام کی فضا میں کوئی مسافربردار طیارہ دور دور تک نہیں دیکھا جا رہا ہے۔

امریکہ نے شام پر حملے کا بہانہ بنانے کے لئے پرانا راگ الاپتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حکومت شام نے غوطہ شرقی میں واقع دوما کے علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں اور اس کے اس اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔

حکومت شام کے خلاف اس الزام کے تحت ایسی حالت میں ماحول سازگار بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک، شام میں اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے نئی سازش رچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬