13 April 2018 - 17:05
News ID: 435548
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چار فریقی عرب کمیٹی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض علاقائی اور عرب ممالک نے امت اسلامی کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے چار فریقی عرب کمیٹی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض  علاقائی اور عرب ممالک نے امت اسلامی کے مشترکہ دشمن کو فراموش کردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے ضمن میں منعقد ہونے والی  4 فریقی کمیٹی کے ایران کے خلاف الزامات  کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے رہنماؤں نے مشترکہ دشمن کو فراموش کرکے اسلامی ممالک میں اختلاف اور دہشت گردی پھیلانے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے اور اس سلسلے میں ان کا امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ  تعاون  آشکارا طور پر جاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

منبع: مھر نیوز

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬