12 April 2018 - 10:51
News ID: 435541
فونت
روسی مسلح افواج کے ایک سنیئر عہدیدار :
وکٹر پوسانخیر نے کہا کہ شامی علاقے دوما میں کیمیائی حملہ صرف ایک دیکھاوا تھا اور اس ڈرامے کو رچانے میں سفید ٹوپی نامی تنظیم ملوث ہے۔
 کیمیائی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی مسلح افواج کے ایک سنیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ شامی علاقے دوما میں کیمیائی حملہ صرف ایک دیکھاوا تھا اور اس ڈرامے کو رچانے میں سفید ٹوپی نامی تنظیم ملوث ہے۔

یہ بات روسی مسلح افواج کے آپریشن کمانڈ کے نائب سربراہ جنرل وکٹر پوسانخیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفید ٹوپی تنظیم کے کاردنے حکومت مخالف عناصر اور دہشتگردوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور انہوں نے بعض مقامی افراد سے مل کر دوما میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے عناصر نے ۷ اپریل کو بھی کیمیائی حملے کا واویلا کرتے رہے جن کا مقصد شامی حکومت کو مشرقی غوطہ میں اس حملے کی ذمے دار ٹھرانا تھا۔

روسی جنرل نے مزید کہاکہ شامی فوج نے خزرام کے علاقے میں کچھ خفیہ سرنگیں ڈھوڈنے میں کامیاب ہوئی جس میں زہری گیس اور کیمیائی مواد تیار کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے صورتحال کو مشتعل کرنے کی سازش کررہے تھے مگر شامی فوج اور روسی اہلکاروں نے مقامی افراد سے مل کے ان کی سازش کو بے نقاب کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬