13 April 2018 - 17:03
News ID: 435547
فونت
گنگ شوانگ:
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ شام کے خلاف بے بنیاد بہانوں سے ممکنہ فوجی حملے سے گریز کریں۔
گنگ شوانگ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک خطے میں کشیدگی پھیلانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کریں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین عالمی مسائل کے حل میں طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے اور تمام ملکوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کی پابندی کریں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے کیمیائی گیس کے استعمال کے بے بنیاد دعوے کو بہانہ بنا کر شام پر فوجی حملے کی دھمکی دی تھی تاہم روس نے واضح کردیا تھا کہ وہ امریکی اقدام پر خاموش نہیں رہے گا۔/۹۸۸/ ۹۴۰

منبع:‌سحر اردو

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬