رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سینیئر دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کیخلاف امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے گٹھ جوڑ نے ثابت کر دیا ہے کہ عالمی طاقتیں صرف اسلامی ممالک کو ہی تختہ مشق بنا رہی ہیں اور ان کی جنگ اسلام کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر اگر اسلامی ممالک اکٹھے ہو گئے تو ایک مرتبہ پھر اقوام عالم تیسری عالمگیر جنگ کی طرف بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام ایک کمزور ملک ہے جس کو جنگ میں جان بوجھ کر دھکیلا گیا ہے اور اس پر جنگ مسلط کی گئی ہے، یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ امریکہ روس، برطانیہ، فرانس اکٹھے ہو کر ایک کمزور ملک پر کیوں حملہ آور ہیں، لگتا ہے کہ امریکہ کا صدر ٹرمپ مسلم دشمنی میں اندھا ہو گیا ہے اور وہ مسلمانوں کی نسل کشی پر اتر آیا ہے، اس کیخلاف اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر سوچنا ہو گا جس کیلئے فوری طور پر ترکی، سعودی عرب، ایران، ملائشیا اور پاکستان کو اکٹھے ہو کر سوچنا ہو گا کہ امریکہ اسلامی دنیا کو کیوں رگید رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
منبع اسلام ٹائمز