‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2018 - 15:16
News ID: 435560
فونت
سرزمین عراق کے مشھور عالم دین نے تیسری عالمی جنگ کے آغاز اور اس کے نتائج کی بہ نسبت دنیا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں ہر خشک و تر جل کر راکھ ہوکر جائے گا ۔
آیت الله سید محمد تقی مدرسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشھور عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی اپنے صادر کردہ بیانیہ میں کہا: امریکا ومغربی ممالک دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں ڈھکیلنے سے پرھیز کریں ۔

انہوں ںے مزید کہا: عراقی عوام ، حمکراں اور ذمہ دار طبقہ کی زیادہ سے زیادہ توجہ کے مستحق ہے کیوں کہ یہ قوم ولایت مدار ، نڈر اور بہادر قوم ہے لہذا فساد ، کاہلی اور اختلافات کے ذریعہ ھرگز ان کے حقوق ضائع نہیں ہونے چاہئے ۔

اس عراقی عالم دین نے یاد دہانی کی: دنیا ارداہ ، اتحاد اور عراقی استقلال کا احترام کرے اور اس ملک کے خلاف سازش و چالبازیوں سے پرھیز کرے ۔

انہوں ںے شام میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: توقع ہے کہ ملک کے ذمہ داروں اور فوجی جنرلز کی حکمت عملی، دشمن کی حرکتوں سے بہتر و بالاتر ہوگی ۔

آیت الله مدرسی نے خداوند متعال سے ملتوں کو تیسری عالمی جنگ سے محفوظ رہنے کی دعا کی اور کہا: تیسری عالمی جنگ میں ہر خشک و تر جل کر راکھ ہوکر جائے گا ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬