15 April 2018 - 15:01
News ID: 435569
فونت
بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی :
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
جنرل امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر دفاع ور لاجسٹک نے کہا ہے کہ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بات بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے گزشتہ روز اپنے شامی ہم منصب بریگیڈیر جنرل علی ایوب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہو‏ئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے شام پر امریکی حملے کو علاقائی مظلوم عوام کے خلاف عالمی سامراجی طاقت کی جارحیت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں عالمی سامراجی طاقت گزشتہ سالوں سے مسلم ممالک کے اندرونی مسائل پر مداخلت کرکے جو مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف وحشیانہ اقدامات ان تشدد میں سے ایک ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے ممالک سمیت بعض مغربی اور علاقائی حکومتوں نے اپنی سازشوں کی ناکامی کے ساتھ ایسی وحشیانہ جارحیت کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے ہتھیاروں کے ساتھ مظلوم یمنی عوام کے خلاف ہوائی حملہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے شامی فضائی فوج نے اپنی بروقت کارکردگی کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنادیا لہذا عالمی سامراجی طاقتیں جان لیں کہ ان کے میزائل شامی مزاحمتی فرنٹ کے مستحکم عزم پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شامی بہادر فوج نے سامراجیوں کے میزائلوں کی شکست کے ساتھ دہشتگردوں کے ملوث عناصر کے خلاف کامیابی کے راستے پر قدم آگے بڑھ رہی ہیں۔

جنرل حاتمی نے شامی قوم، حکومت اور فوج کی حالیہ کامیابیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی مسلسل کامیابیوں کے ساتھ اس ملک میں مکمل آزادی اور استحکام جاری رکھے گا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شامی قوم اور حکومت کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی عوام بالخصوص مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کو جاری رہیں گے۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو یمنی اور فلسطینی نہتے عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کی وجہ سے جوابدہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی ایسی جارحیت ان کے مفاد میں نہیں ہے۔

جنرل ایوب نے شام کے خلاف امریکی جارحیت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے وحشیانہ جرائم دونوں ممالک کے درمیان دہشتگردوں کے خلاف گہرے تعلقات پر کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ برطانیہ اور فرانس نے گزشتہ روز شام کے شہر دوما پر بے بنیاد شامی حکومت کی کیمیائی حملوں کو جواز بنا کر شام کے مختلف علاقوں پر میزائیلوں سے حملہ کیا۔

شامی حکومت نے اس حملے کے بعد اعلان کیا ہے کہ مغربی طاقتوں نے ۱۱۰ میزائل شام کے مختلف علاقوں پر فائر کئے جس میں سے کئی میزائلوں کو شامی میزائل شکن نظام نے ہوا میں تباہ کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬