16 April 2018 - 21:23
News ID: 435581
فونت
علی اکبر صالحی:
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سیاسی طور پر دیوالیہ ہو جانے کی علامت ہے۔
علی اکبر صالحی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں شام پر امریکی جارحیت کے بارے میں کہا کہ اس حملے نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے کہ ان کے اقدام کا ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں تھا ۔

علی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک متضاد بیانات دیتے رہے ہیں، کہا کہ استکباری ملکوں کی ماہیت سب پر واضح اور عیاں ہو چکی ہے اور امریکہ و مغربی حکمرانوں کی پالیسیاں غیر منطقی، ظالمانہ اور وحشیانہ ہیں۔

انھوں نے اسی طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض ممالک ایران کو عربوں کا دشمن ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے تھے مگر مکمل طور پر واضح ہو گیا کہ کون عربوں کا دشمن ہے، کہا کہ بعض عرب ملکوں نے اسرائیل کو، جو عربوں کا دشمن ہے اور اس نے عربوں اور مسلمانوں کے علاقوں پر قبضہ کیا ہے، نظرانداز کر دیا ہے اور وہ دشمن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور ایران کی، جو مظلوموں کی حمایت کرتا ہے، مخالفت کرتے ہیں جبکہ انھیں ایسا کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬