16 April 2018 - 21:28
News ID: 435582
فونت
محمد علی جعفری:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل نے دشمن کی طرف سے انقلاب اسلامی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رضا کار دستوں کو ملک کے اقتصادی اور سماجی شعبوں پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے دشمن کی طرف سے انقلاب اسلامی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رضا کار دستوں کو ملک کے اقتصادی اور سماجی شعبوں پر خصوصی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔

جنرل جعفری نے کہا کہ انقلاب اسلامی کو گذشتہ 40 برسوں کے دوران اہم کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں اور ایران کے دشمنوں کو ہر محاذ اور ہر میدان میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے  ایران کے سبھی دشمن اب ایران کے خلاف صف آرا ہوگئے ہیں۔

جنرل جعفری نے کہا کہ گذشتہ سال اسلامی مزاحمتی محاذ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کو عراق اور شام میں  شکست سے دوچار کیا۔ عراق سے داعش کی امریکی اور سعودی خلافت کا خاتمہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی بہت بڑي کامیابی ہے۔

جنرل جعفری نے بسیج اور رضاکار فورس پر زوردیا کہ وہ ملک کے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں  انقلاب اسلامی کو نقصان پہنچانے کی دشمن کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬