‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2018 - 13:16
News ID: 435607
فونت
آیت الله جوادی آملی:
حضرت ‌آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام سختیوں کے باوجود حرمت خون شھداء کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے کہا: اگر خدانخواستہ انقلاب کو کسی قسم کی گزند پہونچا تو قیامت تک لعنت ہمارے دامن گیر ہوگی ۔
آیت‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کی مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے آج اپنے درس تفسیر قران کریم میں جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا کہا: رپورٹرز اپنا قلم ناچیز پیسوں کے بدلے نہ بیچیں ۔

انہوں مزید کہا: انقلاب اسلامی ایران آسانی کے ساتھ ہمارے ہاتھ نہیں آیا ہے کہ ایک مدت گذر جانے کے بعد ہر کوئی اس کا مضحکہ اڑائے اور اس پر ہنسے ، در حقیقت ہم ذمہ دار ہیں کہ انقلاب اپنے حقیقی راستہ سے منحرف نہ ہونے پائے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے رضا شاہ پہلوی کے دوران حکومت میں انجام پانے والے ظلم کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رضا شاہ نے کشف حجاب انجام دیا، امام بارگاہوں کو منھدم کردیا ، علماء کے عمامے اتار لئے اور علماء کو منبروں پر جانے کی اجازت نہ تھی ، رضا شاہ نے تمام موقوفات کو خرید لیا تھا اور متولی انہیں بیچنے پر مجبور تھے ۔

انہوں میڈیا اہلکاروں اور صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: رپورٹرز ، ایڈیٹرز ، صحافی اور صاحبان قلم آگاہ رہیں کہ ان باتوں کو تحریر کریں جس قلم اور تحریر کی خدا قسم کھا سکے ، آپ کیوں انہیں سستا اور ناچیز فروخت کررہے ہیں ، کیا خدا نے قلم اور کتاب کی قسم نہیں کھائی ہے ، ہم کیوں ایسے مقالات تحریر نہیں کرتے جس کی خدا نے قسم کھائی ہے ، مگر کیا جہنم میں زندگی بسر کر رہے ہیں کہ ایک دوسرے کو گالیاں بکی جارہی ہیں ، جہنم کے آثار بھی یہی ہیں بس فرق یہ ہے کہ قیامت میں آگ کے شعلے ہوں گے اور دنیا میں گالیاں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬