‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2018 - 11:13
News ID: 435605
فونت
حجت الاسلام سبطین سبزواری:
حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہما کی میراث اور جہد مسلسل کی نشانی ہے۔
سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام  و المسلمین سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ نئے صوبائی صدر کے انتخاب تک موجود تمام سطحوں کے عہدیدار اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور تنظیمیں برقرار رہیں گی۔ لاہور میں رہنماؤں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی نئے پارٹی انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان جلد کریں گے، اس حوالے سے وہ خود ان سے ملاقات کرکے نئے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ 3 سالہ ذمہ داریوں کے دوران قومی پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، جس کیلئے وہ تمام عہدیداروں کے وہ شکر گزار ہیں، جنہوں نے مشن امام زمانہ کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں استعمال کیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ علما کونسل قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رضوان اللہ علیہما کی میراث اور جہد مسلسل کی نشانی ہے،

علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت و رہنمائی میں ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی صدارت ان کیلئے بڑا اعزاز رہا ہے، علامہ ساجد نقوی پاکستان میں پرامن سیاسی جدوجہد کے بڑے علمبردار اور بانی ہیں، جنہوں نے قوم کو صبر و تحمل اور سیاسی تدبر سکھائی ہے، قوم میں تفرقہ پیدا کرنیوالے اور بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے نیست و نابود ہو چکے ہیں، انشاءاللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی، مکتب اہلبیت اپنی آب و تاب سے موجود ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬