‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2018 - 20:07
News ID: 435609
فونت
آیت الله شب زنده دار:
گارڈین کونسل ایران کے رکن نے تاکید کی : اگر انسان واقف ہوجائے کہ خدا کی معرفت میں کس قدر فضلیتیں پوشیدہ ہیں تو وہ دنیا کے عیش و آرام سے منھ موڑ لے گا اور مغربی دنیا اور دشمنان دین کی ظاھری کشش بے اس پر بے اثر ہوگی ۔
 آیت الله مهدی شب زنده دار

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل ایران کے رکن آیت الله محمد مهدی شب زنده دار نے اپنے درس اخلاق میں ماہ مبارک شعبان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ماہ کو معنوی ترقی مہینہ جانا اور کہا: انسان کو اس ماہ سے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے اور خود کو ماہ مبارک رمضان کی برکتوں سے بہتر استفادہ کے لئے اس ماہ میں امادہ کرنا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: ماہ شعبان میں انسانوں کی معنوی ترقی کا بہت زیادہ زمینہ فراہم ہے ، پیغمبر اسلام نے فرمایا کہ ماہ شعبان میرا مہینہ ہے ، یعنی اس ماہ میں رسول اسلام کی اپنے امت پر خاص  نظر ہے یعنی آپ کی دعائیں اور استغفار حضرت کے وسیلہ قبول ہوں گی ۔

آیت الله شب زنده دار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ اپنی مراقبت کرے کہا: انسان اس ماہ میں اپنی زبان ، آنکھ و کان پر دھیان دے کہ وہ آلودہ نہ ہونے پائے تاکہ مکمل طھارت کے ساتھ سے ماہ مبارک رمضان میں داخل ہوسکے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬