‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2018 - 20:35
News ID: 435610
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آ‌یت الله مکارم نے تاکید کی: جب بغیر کسی کی اجازت کے تین جنایتکار حکومتیں شام پر حملہ ور ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان پر جنگل کا قانون حاکم ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج مسجد آعظم قم میں اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں منعقد ہوا، امریکا ، فرانس اور انگلینڈ کی جانب سے شام پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ دنیا میں بظاھر انسان دوستی اور حقوق بشر کا نارہ ہے مگر یہ نارے باز اپنے ہاتھوں بنائے بموں کے ذریعہ ھزاروں بے گناہوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں اور ان کی پیشانی پر ہلکی سے بل بھی نہیں آتی ، موجود دنیا کے باطن کی شناخت ضروری ہے، ان کی نگاہ میں حیوانوں کے حقوق کی زیادہ اہمیت ہے ۔

آیت الله مکارم شیرازی نے شام پر استعماری ممالک کے حالیہ حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا : جب بغیر کسی کی اجازت کے تین جنایتکار حکومتیں شام پر حملہ ور ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان پر جنگل کا قانون حاکم ہے ، جنگل کا قانون یہ ہے کہ جس کے پاس زیادہ طاقت ہو وہ دوسروں کے ساتھ زور گوئی سے کام لے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬