رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کی مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد اعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منقعد ہوا ، رسول اسلام(ص) سے منقول حدیث کی تشریح فرماتے ہوئے کہا: حضرت(ص) نے فرمایا کہ مسلمان اخلاقی اصول و قوانین کی مراعات کیا کریں ۔
انہوں نے مزید کہا: دین و شریعت اسلام میں شرعی ذمہ داریوں اور تکالیف کے سوا اخلاقی ذمہ داریاں بھی موجود ہیں کہ جس کی مراعات ضروری ہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اخلاق دین اسلام کا حصہ ہے کہا: عدل و اںصاف ، جود و کرم ، صبر و بردباری اخلاقی اصولوں میں سے ہیں، رسول اسلام(ص) نے فرمایا کہ " انی بعثت لاتمم مکارم اخلاق " میں مکارم اخلاق کی تکمیل کے لئے مبعوث بہ رسالت ہوا ہوں ۔
انہوں نے علماء و طلاب کی ذمہ داریاں سنگین بتایا اور کہا: جب طلاب معمم ہوجاتے ہیں کہ تو بہت سارے حلال ان کے لئے حرام ہوجاتے ہیں کیوں کہ عمامے کا عظیم مقام ہے کہ جس کا حفظ کیا جانا بہت ضروری ہے اس حوالہ عمامہ بسر عالم دین کوئی ایسا کام نہیں کرسکتا کہ جو معاشرہ کی نگاہ میں ناپسند ہو ولو یہ کہ وہ حلال اور جائز کام ہو ۔
حضرت آیت الله سبحانی یہ بیان کرتے ہوئے کہ عمامہ بسر طلاب فقط شرعی حلال و جائز پر اکتفا نہ کریں کہا: اخلاقی جائز اور ناجائز چیزوں کی بھی مراعات فرمائیں ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۷