‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2018 - 13:53
News ID: 435608
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تقوائے الھی اور خوش اخلاقی دین کے اہم اصول ہیں تاکید کی: مومن کا ہر قدم مرضی الھی میں اٹھتا ہے ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کی مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے صوبہ قم کے پولیس کمانڈر مجتبائی سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم میں خداوند متعال نے انسانوں سے دو چیزوں کا مطالبہ کیا ہے کہا: جس انسان کے پاس یہ دو چیزیں ہوںگی خدا نے زندگی میں ان کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا ہے، ان دو باتوں میں سے ایک انسان سے مربوط ہے تو دوسری معاشرے سے ۔

انہوں نے مزید کہا: انسانی معاشرہ بھی انہیں دو باتوں پر استوار ہے لہذا ان دونوں کی مراعات ہم تمام انسانوں کا وظیفہ ہے ، گویا پروردگار اس طرح بیان کرنا چاہتا ہے کہ اگر تم دنیا و آخرت دونوں میں میرے ساتھ رہنا چاہتا ہو تو ان دو اصلوں کی مراعات کرو۔ یہ دو اصلیں ایک تقوائے الھی اور دوسرے انسانوں کے ساتھ خوش اخلاقی ہے ۔

آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا: تقوائے الھی کا مطلب واجبات کی انجام دہی اور محرمات کو ترک کرنا ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ، خداوند متعال نے بھی قران کریم میں متقین کو سراہا ہے ، یعنی جو اپنے ہر کام میں خدا کو آگے آگے رکھتے ہیں؛ روایت موجود ہے کہ مومن انسان آگے یا پیچھے قدم نہیں اٹھاتا مگر یہ کہ اس میں خدا کی رضا شامل ہو ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬