‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2018 - 17:15
News ID: 435631
فونت
حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے عرب ممالک کی فوج کو شام میں داخل ہونے کے حوالہ سے کئے جانے والے ہرقسم کے فیصلہ کے سلسلے میں منتبہ کیا اور اسے ایک قسم کا تجاوز قرار دیا ۔
حجت الاسلام شیخ علی دعموش

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ علی دعموش نے شھر صور لبنان میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حزب اللہ کا راستہ ، استقامت، فداکاری ، ظالموں کی پیروی نہ کرنا اور خضوع و خشوع کا راستہ ہے جس نے لبنان کو غاصب صھیونیت اور دھشت گرد داعش کے مقابل عظیم پیروزی نصیب کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: امریکا کے برابر خضوع و خشوع کرنے والے اورغاصب صھیونیت سے تعلقات بڑھانے والے آج کمزور و ناتوان اور شکست خوردہ ہیں ۔

حزب الله لبنان کی ایگزیٹو کونسل کے نائب صدر نے تاکید کی کہ غاصب صھیونیت سے تعلقات اور اس غاصب کی پیروی سبب بنی کہ دشمن شام و غزہ پٹی پر حملہ ور ہونے کی جرات پیدا کرلے ۔

  

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج کے بعض مملک سب سے زیادہ شام پر امریکا ، فرانس اور انگلینڈ کے حملے سے خوش ہوئے ہیں اور انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے کہا: مگر سچ یہ ہے کہ ان کی تمام تمناوں پر پانی پھر گیا اور صھیونی میڈیا کے اعتراف کے بقول یہ حملہ بے سود رہا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬