22 April 2018 - 16:18
News ID: 435657
فونت
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں۴ افراد ہلاک اور ۱۵ زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خود کش دھماکہ ووٹر رجسٹریشن سنٹر کے قریب ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

خود کش دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے  حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم اب تک کسی گروپ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس قبل ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ د اری وہابی دہشت گرد گروہ طالبان قبول کرتا رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬