26 April 2018 - 22:04
News ID: 435710
فونت
علی شمخانی:
اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے شام میں کہا کہ شکست کھانے والے دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے افغانستان کو غیرمستحکم کرنے اور وہاں دہشتگردوں کی منتقلی میں ملوث ہیں ۔
 علی شمخانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سیکورٹی عہدیدار نے شام میں کہا کہ شکست کھانے والے دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے افغانستان کو غیرمستحکم کرنے اور وہاں دہشتگردوں کی منتقلی میں ملوث ہیں۔

یہ بات اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے افغان مشیر قومی سلامتی 'حنیف اتمر' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ ملاقات گزشتہ روز روسی علاقے سوچی میں منعقد ہونے والی نویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

علی شمخانی نے مزید کہا کہ شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے اب افغانستان کو مزید بدامنی کا شکار کرنے پر اتر آئے ہیں۔ پہلے سے ہی شکست کھانے والے دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کرنے کی مکروہ سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے افغانستان میں گزتشہ دنوں دہشتگردی کے افسوسناک واقعات اور نہتے عوام کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے بعض مغربی ممالک افغانستان سمیت خطے کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ایڈمیرل علی شمخانی نے ایران، پاکستان، افغانستان، چین اور روس کے درمیان سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ پر زور دیا جس کا اصل مقصد خطے میں مغربی عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

اس ملاقات میں افغان مشیر قومی سلامتی نے عالمی سیکورٹی کانفرنس میں ایڈمیرل علی شمخانی کے خطاب اور ان کے نقطہ نظر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔

حنیف اتمر نے مزید کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں داعش سے منسلک غیرملکی دہشتگردوں کو پکڑلیا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے یہ بات واضح ہوتی کہ علاقائی ممالک ایک حساس مرحلے میں ہیں لہذا ایسے چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬