رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کربلا عراق میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے کربلائے معلی میں ہونے والے «بہار شهادت» بین الاقوامی اجلاس سے خطاب میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے یاد دہانی کی کہ دھشت گرد داعش سے مقابلے میں جہاد کفائی کے فتوا «بہار شهادت» اجلاس کے اہم موضوع ہے کہا: مقررین نے مختلف زاویہ سے اس موضوع پر نظر ڈالی ہے اور اس پر بحث و گفتگو کی ہے ۔
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے واضح طور سے کہا کہ فتوائے جہاد کفائی کے سیاسی ، فقہی ، اقتصادی ، سماجی اور فوجی جیسے مختلف زاویہ ہیں ۔
انہوں نے تاکید کی : اگر ہم مرجعیت کے فتوے کی اہمیت اور منزلت کو بخوبی جاننا چاہتے ہیں تو اس فتوے سے پہلے رونما ہونے والے حالات و مسائل پر غور کریں تو اس کی اہمیت بہتر طریقہ سے روشن ہوگی ۔
حجت السلام صافی نے ماضی میں مراجع کے فتووں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر ہم آیت اللہ میرزا شیرازی کے فتوائے تنباکو کو اقتصادی اور عشرہ ۲۰ میں فتوائے انقلاب کو فوجی جانیں تو حضرت آیت الله سیستانی کا بھی یہ فتوا ایک فوجی اور دینی فتوا ہے کہ جو بے مثال ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸