27 April 2018 - 15:46
News ID: 435724
فونت
محمد باقری :
ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ خطے میں قائم ہونے والے نام نہاد اتحادوں سے ناجائز صہیونی ریاست کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ایسے اتحادوں کی مدت بہت تھوڑی ہوتی ہے اور یہ جلد ختم ہوجائیں گے۔
جنرل باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت اور عالمی سامراج کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہماری ترجیحی حکمت عملی ہے جس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں۔

یہ بات میجر جنرل 'محمد باقری' نے جمعہ کے روز ایرانی شہر سرپل ذہاب میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات نوشتہ دیوار ہے کہ ایران کی حکمت عملی میں ہرگز تبدیلی نہیں آنی، بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) نے ہمیں روڈ میپ دیا اور قائد اسلامی انقلاب کامیابی سے اس روڈ میپ کو تعمیری حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

جنرل باقری نے کہا کہ امریکہ، اور اس کے مغربی اتحادی اور بعض علاقائی جابر حکمران جو آج دھمکی آمیز زبان استعمال کرتے ہیں یا پابندیوں کی باتیں کررہے ہیں اس سے کچھ نہیں ہوگا کیوں کہ ایرانی قوم ان کاغذی طاقتوروں اور نام نہاد خطرات سے خوفزدہ نہیں بلکہ ہم اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت یا دوسروں ممالک پر میزائل حملے اور عسکری کاروائی ایک آتش بازی کے سوا کچھ نہیں جبکہ ایرانی عوام نے تکفیری عناصر اور جابر ممالک کو ایران کی سرحدوں بالخصوص شام اور عراق سے نکال دیا ہے یہ کامیابی اللہ پر بھروسہ رکھنے سے حاصل ہوئی ہے۔

ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ خطے میں قائم ہونے والے نام نہاد اتحادوں سے ناجائز صہیونی ریاست کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ایسے اتحادوں کی مدت بہت تھوڑی ہوتی ہے اور یہ جلد ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف دشمنوں کی پابندیوں سے اور عسکری عزائم رکھنے والے ملکوں کی سازشوں سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ مملکت خداداد ایران قدرتی نعمتوں سے مالامال ملک ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬