رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج ہفتے کی صبح کوئٹہ کے علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر تکفیری دہشتگردوں نے الیکٹرک ورکس کی دوکان پر بیٹھے دو شیعہ مسلمانوں جعفر علی اور محمد علی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جعفر علی معمول کے مطابق کوئٹہ کے مرکزی علاقے جمال الدین افغانی روڈ پر واقع اپنی الیکٹرک ورکس کی دوکان پر بیٹھے تھے کہ تکفیری دہشتگردوں نے جعفرعلی اور ان کے شاگرد محمد علی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
یاد رہے کوئٹہ میں آئے دن شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس کے خلاف شدید احتجاج بھی ہوتا رہا ہے۔
نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ پانچ برس کے دوران دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ سو نو افراد کو شہید کیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰