‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2018 - 13:52
News ID: 435733
فونت
حجت الاسلام ناظر عباس تقوی:
ایک بیان میں ایم ایم اے سندھ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو اب ہوش میں آنا چاہیئے، شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، کراچی کے کچھ علاقے ایسے بھی جہاں چوبیس چوبیس گھنٹے لائٹ موجود نہیں ہے، اس صورتحال میں حکومت کیجانب سے بھی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  متحدہ مجلس عمل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی نے جماعت اسلامی کی اپیل پر کے الیکٹرک کی بے حسی کے خلاف ہونے والی کامیاب ہڑتال پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے اس وقت کراچی کے سب سے سنگین مسئلے لوڈشیڈنگ بحران کے خلاف آواز اٹھائی ہے، جس پر عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو اب ہوش میں آنا چاہیئے، شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، کراچی کے کچھ علاقے ایسے بھی جہاں چوبیس چوبیس گھنٹے لائٹ موجود نہیں ہے، اس صورتحال میں حکومت کی جانب سے بھی خاموشی سوالیہ نشان ہے، حکمرانوں کو بھی عوام کی کوئی پرواہ نہیں، جھوٹے وعدے اور جھوٹی تسلیوں سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ملک کی باشعور عوام کو چاہیئے کہ آئندہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ ڈال کر کامیاب کریں، تاکہ ملک ترقیوں کے سفر پر گامزن ہوسکے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کے الیکٹرک کے ادارے کے خلاف بھی سخت نوٹس لیں، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬