‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2018 - 19:35
News ID: 435737
فونت
نائب شیخ الازهر مصر نے فرانس کے بعض مستشرقین کی جانب سے قران کریم سے بعض آیات حذف کئے جانے کی درخواست پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا اور تاکید کی کہ ان باتوں کی بنیاد اسلام اور قران کے سلسلے میں غلط فہمی ہے ۔
عباس شومان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، نائب شیخ الازهر مصر عباس شومان نے فرانس کی بعض شخصیتوں کے جانب سے قران کریم کی بعض آیات کو«عالمی صلح مخالف آیات»‌ کا نام دئے جانے اور اس بہانہ اس کے حذف کئے جانے کی درخواست کی شدید مذمت کی ۔

شیخ شومان نے " قانون اور شریعت اسلامی " اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم سبھی شدت پسندی اور افراط گری کی مذمت کرتے ہیں مگر ان افراد کی یہ باتیں جھوٹی ، باطل اور بے دلیل ہیں ، الھی آیات کے سلسلے میں ان کی غلط فہمی اس بات کا باعث ہے بنی ہے کہ وہ اس طرح کا گمان کریں کہ اسلام صلح کا مخالف اور دنیا میں دھشت گردی کا مروج ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم نے غیر مسلمانوں کو قتل عام کی دعوت نہیں دی ہے کہا: اسلام میں جنگ کا تصور دشمن کے حملے کا جواب دینے اور اس کی چڑھائی کو روکنے کے لئے ہے ، کون سی شریعت اس طرح گفتگو کرتی ہے کہ « جو بھی اپنے عھد شدہ افراد کا قتل کرے گا وہ ھرگز جنت کی خوشبو نہیں سونگھے گا » /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬