28 April 2018 - 13:41
News ID: 435729
فونت
سید عبدالرحیم موسوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کا امریکہ کی سرپرستی میں قائم سامراجی نظام کے ساتھ براہ راست مقابلہ جاری ہے۔
کمانڈر جنرل سید عبد الرحیم موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کا امریکہ کی سرپرستی میں قائم سامراجی نظام کے ساتھ براہ راست مقابلہ جاری ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ بعض دیگر ممالک بھی امریکی فریب میں آگئے ہیں اور وہ بھی انقلاب اسلامی کے خلاف کمربستہ ہیں۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کے اظہارات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی ممالک کی اصل پالیسی اس بات پر استوار ہے کہ وہ اپنے سے کسی دوسرے ملک کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیتے اور دوسرے ممالک کو اپنا دست نگر بنانے کے لئے وہ اسے ہر میدان میں پيجھے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایران چونکہ انقلاب اسلامی کی بدولت ان کے تسلط سے خارج ہوگیا ہے اور ایران اپنے پاؤں پر ہر میدان میں آگے بڑھنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لہذا انھیں ایران کی ترقی اور پیشرفت گوارا نہیں لہذا وہ مختلف بہانوں سے ایران کی پیشرفت روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج انقلاب اسلامی اور امریکی سامراجی نظام کا براہ راست مقابلہ ہے۔ایرانی میزائل پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی بات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬