15 May 2018 - 18:34
News ID: 435940
فونت
جنرل محمد علی جعفری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلا اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو جد وجہد کے ذریعہ کامیابی کا میٹھا اور شیریں ذائقہ نصیب ہوگا۔
جنرل محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلا اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے فلسطینی عوام کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو جد وجہد کے ذریعہ کامیابی کا میٹھا اور شیریں ذائقہ نصیب ہوگا۔

ایرانی سپاہ کے سربراہ نے غزہ میں 50 سے زائد فلسطینیوں کے اسرائیل کے ہاتھ بے رحمانہ قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں امریکہ ، اسرائیل  اور ان کے بعض علاقائي اتحادیوں کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ جس طرح ایرانی عوام نے 8 سلہ مسلط کردہ جنگ استقامت کے نتیجے میں کامیابی کام زہ چکھا اسی طرح فلسطینی عوام بھی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں کامیابی کامزہ چکھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬