20 May 2018 - 15:04
News ID: 435987
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
ایرانی صدر مملکت نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں ایران کے پہل کرنے کے لئے امریکی کی سازش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان کی پہلی سازش کے خلاف کامیابی حاصل کرلئے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مملکت حجت الاسلام حسن روحانی نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں ایران کے پہل کرنے کے لئے امریکی کی سازش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان کی پہلی سازش کے خلاف کامیابی حاصل کرلئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل کرنے سے امریکہ کا مقصد ایران کا کیس فوری طور پر سلامتی کونسل میں حوالہ کرنا، تمام پابندیوں اور قراردادوں کی واپسی اور دنیا بھر میں ہمارے ملک کی تنہائی تھا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں امریکی سازش کو شکست دے دیا اور کچھ ممالک اور ناجائز صہیونی ریاست کے بغیر دنیا کے تمام ممالک امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر ہماری خارجہ پالیسی کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ ایک دن تمام ممالک اور سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف پابندیوں میں حصہ لیا اب دنیا کے بڑے ممالک بالخصوص یورپی یونین، روس، چین اور دنیا کے اہم ممالک ٹرمپ کے اقدام کو غیرقانونی اور عالمی امن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں اور یہ ہماری کامیابی کی علامت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬