24 May 2018 - 16:43
News ID: 436029
فونت
ونزوئلا نے امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفیر کو ۴۸ گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
نکولس مادورو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونزوئلا  نے امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں امریکی سفیر کو ۴۸ گھنٹوں میں ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

صدر نکولس مادورو نے امریکی سفیروں بشمول ٹوڈروبنسن اور برائن ناانیوس کو  48 گھنٹوں کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

دونوں سفیروں پر ونزوئلا  کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات تھے۔

دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولس مادورو نے امریکی سفیروں کو ملک بدری کا حکم امریکہ کی جانب سے ونزوئلا  پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا میں ہونے والے عوامی انتخابات کو رد کرتےہوئے تیل کی ترسیلات سے متعلق معاہدوں کو معطل کردیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬