04 June 2018 - 17:58
News ID: 436166
فونت
حجت الاسلام سید محمد احمدی:
سرزمین ایران کے عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) نے اسلام اور مسلمانوں کوعزت عطا کی کہا: امام خمینی(ره) ایک ایسے انقلاب تھے جو دینی اقداروں سے ھرگز کوتاہ نہیں آئے ۔
امام خمینی

سرزمین ایران کے عالم دین حجت الاسلام سید محمد احمدی نے شھر کرد میں رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں یوم شھادت مولائے متقیان حضرت امام علی علیہ السلام اور یوم وفات حضرت امام خمینی (ره) کی تعزیت پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل انسان بتایا اور کہا: امام خمینی(ره) ایک ایسا انقلاب لانے میں کامیاب ہوگئے جو ظھور اور حکومت امام زمانہ (عج) کی تشکیل کا مقدمہ و زمنیہ ساز شمار کیا جاتا ہے ۔

حجت الاسلام احمدی نے مزید کہا: امام خمینی(ره) وحدانیت اور پروردگارعالم کی بے مثال قدرت پر توکل کرتے ہوئے مغربی اور مشرقی سامراجوں کے مقابل اٹھ کھڑے ہوئے اور استقامت کا مظھر رہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) نے اسلام اور مسلمانوں کوعزت عطا کی کہا: امام خمینی(ره) نے معنویت اور عقلانیت پر تکیہ کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے جگہ بنائی کہ جو آج تک ملت ایران کے دل میں موجود ہے ۔

حجت الاسلام احمدی نے مزید کہا: امام خمینی(ره) ایک ایسے انقلاب تھے جو دینی اقداروں سے ھرگز کوتاہ نہیں آئے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬