ایران کے شمال مغربی سرحدی علاقے اوشنوہ میں سپاہ پاسداران فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ کے عناصر کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شمال مغربی سرحدی علاقے اوشنوہ میں سپاہ پاسداران فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ کے عناصر کو مقابلے میں ہلاک کر دیا۔
سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے حمزہ ہیڈکوارٹر کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز ایران،عراق مشترکہ سرحد سے ایک دہشت گرد گروہ کو گھیرے میں لے لیا۔
دہشتگردوں کا مقصد ایران میں داخل ہو کر سفاکانہ کاروائی کرنا تھا۔
پاسداران انقلاب فورس نے 9 افراد پر مشتمل اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کو ہلاک کر دیا جبکہ ان میں سے بعض زخمی ہو گئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے