10 June 2018 - 17:19
News ID: 436233
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیان کیا کہ امریکہ کی طرف سے دوسرے ممالک پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنے سے عالمی خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے چين میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو عالمی تجارت کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دوسرے ممالک پر اپنی پالیسیاں مسلط کرنے سے عالمی خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سترہویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری کو درپیش بیشمار چیلنجوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے موجودہ صدر کی طرف سے بین الاقوامی معاہدوں کو توڑنے اور نظر انداز کرنے کے نتیجے میں عالمی سطح پر بیشمار خطرات پیدا ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں بین الاقوامی اداروں کا نقش بھی کمرنگ ہوگیا ہے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کے یک طرفہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے عالمی تجارت  کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

انہوں‌ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی 11 رپورٹوں میں اس بات کی تائيد کی ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور اس کے باوجود امریکہ اس معاہدے سے خارج ہوگیا۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ دو فریقی نہیں بلکہ یہ معاہدہ چند جانبہ ہے اور اگرمعاہدے میں  دوسرے ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا تو ایران اس معاہدے پر باقی رہے گا اور اگر اس معاہدے سے ایرانی قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا تو ایران بھی معاہدے سے پہلے والی  صورتحال پر واپس چلا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬