سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ ایران کے شہر میر جاوہ سے در اندازی کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل رات ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ سے تکفیری دہشتگرد در اندازی کرنے کی کوششس کر رہے تھے لیکن وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔
اس جھڑپ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 تکفیری دہشتگرد ہلاک متعدد زخمی اور کئی دہشتگرد پاکستان کی جانب فرار کرگئے۔
اس جھڑپ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کا ایک جوان اور عوامی رضاکار فورس بسیج کے جوان شہید ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے