26 June 2018 - 17:51
News ID: 436396
فونت
غلامحسین شافعی نے کہا کہ ہماری توقع ہے کہ فرانس سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک موجودہ صورتحال میں ایران سے کئے گئے وعدوں پر فوری عمل کریں۔
 یورپی یونین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر نے کہا ہے کہ ہماری توقع ہے کہ فرانس سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک موجودہ صورتحال میں ایران سے کئے گئے وعدوں پر فوری عمل کریں۔

یہ بات غلامحسین شافعی نے پیر کے روز پیرس میں فرانس کے ایوان صنعت اور تجارت کے سربراہ دیدئر کلنگ کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع میں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے ایوان صنعت اور تجارت کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اقتصادی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ایوان صنعت اور تجارت آٹوموٹو اور توانائی شعبوں میں موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے فرانس کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے۔

اس موقع میں فرانس کے ایوان صنعت اور تجارت کے سربراہ نے ایران اور فرانس کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہو‏ئے کہا کہ ایران اور فرانس کے اقتصادی تعلقات کے راستے میں امریکہ کی رکاوٹوں کے باوجود فرانس، ایران میں فرانسیسی کمپنیوں کی اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬