01 July 2018 - 15:58
News ID: 436453
فونت
حسن کاظم پور اردبیلی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ سعودی عرب ۲۰ لاکھ بیرل تیل کی پیداواری کیلئے قابل نہیں ہے۔
سعودیہ کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ سعودی عرب 20 لاکھ بیرل تیل کی پیداواری کیلئے قابل نہیں ہے۔

یہ بات 'حسن کاظم پور اردبیلی' نے ٹرمپ کے نئے ٹوئٹ کو کہ انہوں نے سعودی پادشاہ سے 20 لاکھ بیرل تیل کی پیداواری کا مطالبہ کیا، پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب ٹرمپ کی درخواست پر عملدرآمد کرے تو اس مطالبہ اوپیک کی شمولیت سے باہر نکلنے کی علامت ہے۔

اردبیلی نے کہا کہ اوپیک تنظیم کے 15 رکن ممالک نے گزشتہ ہفتے ویانا میں تیل کی پیداوار کو 12 لاکھ بیرل کم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اوپیک کی تیل کی پیداواری کی کمی کا دعوی کیا اور سعودی عرب نے بھی دعوی کیا 1۔1 کروڑ بیرل تیل پیدا کرسکتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ہم نے سعودی بادشاہ بن سلمان کے ساتھ ایران اور وینزویلا کی تیل کی پیداواری پر تبادلہ خیال کیا جو سعودی عرب نے روزانہ 20 لاکھ بیرل تیل کی پیداواری کو منظور کرلیا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬