01 July 2018 - 20:25
News ID: 436454
فونت
میخائیل بوگدانوف :
روسی صدر کے نمائندے نے کہا کہ شام میں ایرانی مسلح افواج موجود نہیں ہیں بلکہ محدود تعداد میں ایرانی مشیر ہیں جن کا مقصد اس ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا ہے۔
میخائیل بوگدانوف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی مشیروں کی موجودگی اس ملک میں دہشت گردی سے لڑنے کیلیے ہے۔

یہ بات روسی صدر'پیوٹن' کے نمائندے برائے مشرق وسطی کے امور 'میخائیل بوگدانوف' نے صہیونی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تل ابیب کے اس بے بنیاد الزام کہ، ایران شام کو صہیونی ریاست کے خلاف ایک فوجی علاقے میں تبدیل کردیا ہے، کے ردعمل میں کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شام میں ایرانی مسلح افواج موجود نہیں ہیں بلکہ محدود تعداد میں ایرانی مشیر ہیں جن کا مقصد اس ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شام میں ایرانی فورسز کی موجودگی اس ملک کی قانونی حکومت کی درخواست پر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬