رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک کے نتیجے میں اس کی سرگرمیوں کا دائرہ روز بروز وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور اس مسئلے پر پوری دنیا کے ذرائع کی جانب سے توجہ دی جا رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے قانون کا مسودہ جلد ہی منظور کر لیا جائے گا۔
آئرلیںڈ کی پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کوشش بدستور جاری ہے جبکہ اس قانون کا مسودہ آئرلینڈ میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک کے سرگرم رکن فرانسیس بلاک کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور انھوں نے اس سلسلے میں آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے بیشتر اراکین کو راضی بھی کر لیا ہے۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کا عالمی رجحان ایسی حالت میں تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل کی بھرپور حمایت و مدد کرتا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/