08 July 2018 - 20:31
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436538
فونت
تہران کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے بتیس ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے چیف پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں سولہ خواتین اور سولہ مرد شامل ہیں جنہوں نے داعش کے ہاتھوں تربیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شام میں داعش کے ہمراہ لڑنے والے یہ دہشت گرد ایران میں اپنے محفوظ ٹھکانے قائم کر کے دہشت گردی کی کاروائیاں انجام دینا چاہتے تھے تاہم ملک کے انٹیلی جینس اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔

تہران کے چیف پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے مقدمات متعلقہ عدالتوں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

عباس جعفری دولت آبادی نے آٹھ دہشت گردوں کی پھانسی پر داعش کے ردعمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دھمکیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے داعش پر غلبہ پا لیا ہے اور اب داعش اور اس کے حامیوں کو اپنے ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

تہران کے چیف پراسیکیوٹر نے واضح کیا کہ داعشی دہشت گردوں کے کیس میں اصل مجرم حکومت امریکہ ہے جس نے خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے اس گروہ کو قائم کیا ہے اور اس کی حمایت کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬