10 July 2018 - 22:07
News ID: 436562
فونت
ایرانی وزیر دفاع :
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ دشمن اس وقت معاشرے میں ایک نفسیاتی جنگ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لئے ہمیں آپس میں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہو گا۔
جنرل امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اسلامی جمہوریہ ایران میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ ایرانی عوام اور حکومت کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اس وقت معاشرے میں ایک نفسیاتی جنگ اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لئے ہمیں آپس میں اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا ہو گا۔

ایرانی وزیر دفاع نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے چار دہائیوں کے دوران ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران مزید طاقتور ملک بن گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایران میں نظام کی کمزوریوں اور معاشی جنگ پر توجہ مرکوز کروا کر ایرانی قوم اور حکومت کے درمیان انتشار پھیلانے کی بھرپور سازشیں کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬