‫‫کیٹیگری‬ :
14 July 2018 - 13:53
News ID: 436589
فونت
اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گہن ۲۸۔۲۷ جولائی کی رات کو ہوگا جو تقریبا پونے دو گھنٹے تک رہے گا۔
چاند گہن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 28 ۔27 جولائی کی رات ایک گھنٹہ 43 منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا جو نہ صرف سال 2001 سے اب تک کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ 27 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے ہوگا۔ اس طرح اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہوگی۔

اس طرح جولائی کے آخری اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے مقابلے زیادہ چمکدار نظر آئے گا۔ یہ 31 جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہوگا۔

چاند گرہن کی رات مریخ چاند سے کافی قریب ہوگا اور گرہن کے دوران اسے بنا کسی آلہ کے دیکھا جاسکتا ہے۔

مریخ اوسطا ہر 26 مہینے میں ایک مرتبہ زمین سے سورج کے ٹھیک الٹ سمت میں آتا ہے اور2003 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا اور اتنا چمکدار دکھائی دے گا۔ اگست 2003 میں یہ تقریبا 60 ہزار سال میں زمین کے سب سے قریب آیاتھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬