14 July 2018 - 13:56
News ID: 436590
فونت
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے ۱ فلسطینی کو شہید اور ۶۸ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی عثمان رامی حلس غزہ میں شہید جبکہ 68 فلسطینی غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گذشتہ 16 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 145 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 16 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬