رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے اس ہفتے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے میں امریکی سعودی اور صیہونی حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تیز رفتار ترقی و پیشرفت کو کسی بھی قیمت پر نہیں روکا جاسکتا کیونکہ ایران تیزی کے ساتھ ابھرتی ہوئی طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی سیاسی، دفاعی، سیکورٹی اور سائنسی طاقت غیر معمولی اور مثالی ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ یہ طاقت استقامتی محاذ کے قیام اور تسلط پسندانہ نظام کے خلاف محاذ معرکہ آرائی کے میدان میں کامیابی اور دفاع مقدس کے دوران ایرانی جانبازوں کی فداکاریوں اور ایرانی عوام کے صبر و حوصلے کا نتیجہ ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ ڈالنے کی دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقتصادی ماہرین اور عہدیدار مناسب تدابیر اپنا کر اسلامی جمہوریہ ایران کو ایشیا میں ایک بڑی اقتصادی طاقت اور دنیا کے اقتصادی معاملات میں اہم رول ادا کرنے والے ملک میں تبدیل کردیں گے اور دشمن اپنی اس سازش میں بھی ناکام ہوں گے۔
تہران کے خطیب جمعہ ابوترابی فرد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران الہی تعلیمات پر استوار اپنا مشن جاری رکھے گا اور ہر روز نئے نئے مورچے فتح کرتا رہے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰